• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا

ہفتہ 14-01-2012
in فلسطین
0
plf third_visit
0
SHARES
0
VIEWS

plf third_visit

اردن کی میزبانی میں فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے مابین راست مذاکرات کا دو ہفتے قبل شروع ہونے والا سلسلہ بات چیت کے نتائج میں ناکامی کے باوجود جاری ہے۔ فریقین کےمابین مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہوگا۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات شریک ہوں گے۔

 

اسرائیلی ریڈیوکی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکا،یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ پر مشتمل گروپ چار کے ایک ماہ قبل جاری اس بیان کا پابند ہے۔ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھنا چاہتا ہے بلکہ اس کی کامیابی کا بھی خواہاں ہے۔
ذرائع کےمطابق گروپ چار کی مساعی کے نتیجے میں اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے درمیان پیش آئند چند ایام میں کسی سمجھوتے کا قوی امکان دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اسرائیل کے مذاکرات بالواسطہ نہیں بلکہ براہ راست مذاکرات ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یہ کہنا غلط ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ راست مذاکرات نہیں کر رہی ہے۔
قبل ازیں فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل جاری رکھا تو وہ عمان مذاکرات کا سلسلہ روک دیں گے۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کا عمل ایک سال قبل اس وقت معطل ہو گیا تھا کہ فلسطینی انتظامیہ نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیرکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بات چیت ختم کر دی تھی۔ یہ بات چیت تین جنوری کو اردن کی میزبانی میں دوبارہ شروع ہوئی ہے جس کے اب تک دو ادوار ہو چکےہیں۔ مذاکرات میں فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کار صائب عریقات، اردنی وزیرخارجہ ناصرجودہ ، گروپ چار کے سربراہ ٹونی بلیئر کے ایلچی اور اسرائیلی مذاکرات کار اسحاق مولخو شریک رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.