• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی پابندیاں، سابق اسیر کو گھر سے سڑک پر پہنچا دیا

اتوار 16-09-2018
in فلسطین
0
0Pala11995
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی ناروا پابندیوں کےنتیجے میں فلسطینی عوام سنگین مشکلات سے دوچار ہیں۔ صدر عباس کی انتقامی سیاست کی ایک تازہ مثال حال ہی میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک سابق فلسطینی اسیر نے تنگ آ کر بہ طور احتجاج اپنا بستر گھر سے سے اٹھا کر سڑک پر بچھا لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 16 سال تک صیہونی زندانوں میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ابراہیم البرغوثی کی ملک وقوم کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے خاندان کی کفالت کے لیے دیا جانے والا وظیفہ بند کر دیا۔ اس پر انہوں نے بہ طور احتجاج رام اللہ میں المنارہ چوک میں احتجاجا دھرنا دے دیا۔

ابراہیم البرغوثی کی دھرنے کی تصاویر سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ میں بھی شائع ہوئی ہیں۔ ان میں انہیں سڑک پر کاغذی کارٹن بچھا کر ان پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کرنے کے لیے دوسرے سابق فلسطینی اسیران کی طرف سے لگائے گئے کیمپ میں جانا چاہتے تھے مگر فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی اور عباس ملیشیا کی انتقامی سیاست کے باعث وہ تنہا احتجاج کرنے اور سڑک پر دھرنا دینے پر مجبور ہیں۔

ادھر رام اللہ میں المنارہ چوک کے قریب احتجاجی دھرنا دینے والے فلسطینی شہریوں اور سابق اسیران نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سابق اسیران کو دی جانے والی امداد بحال نہ کی تو اس کے رد عمل میں احتجاج کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے 35 سابق فلسطینی اسیران کو دی جانے والی امداد بند کردی ہےجو اسیران کے اہل خانہ کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی اتھارٹی کی پابندیاں، سابق اسیر کو گھر سے سڑک پر پہنچا دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.