فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے مغربی کنارے میں حماس کے حمایتیوں اور ارکان کے خلاف سیاسی عداوت کی بناء پر حراستی مہم شروع کررکھی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے طولکرم میں حماس کے دو حمایتیوں کو گرفتار کر لیا اور دو کی قید میں توسیع کردی۔ ادھر بیت لحم میں بھی حماس کے دو حامیوں کی قید میں توسیع کردی گئی ہے۔
طولکرم میں فلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی نے حال ہی میں رہائی پانے والے اسیر محمد عبدل کریم کو شویکہ گائوں سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی پریونٹیو سیکیورٹی نے سیاسی اسیر قصی السفارینی کو ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا ہے اور اسیران ایاد ناصر اور محمد ابو ظہار کی قید میں توسیع کردی ہے۔
الخلیل میں فلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی نے صوریف سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے طالبعلم عبدل رووف غنیمت کو مسلسل چوتھی بار طلب کیا۔
اسی دوران ایک فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے بیت لحم سے ترلق رکھنے والے اساتذہ کی حراست میں توسیع کردی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
بشکریہ:مزکز اطلاعات فلسطین
