• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی قید میں موجود بچے کی فوری رہائی کا مطالبہ

جمعہ 06-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1253
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں کم عمر بچوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو ماہ سے حراست میں رکھے گئے 17 سالہ احمد طالب عبدالکریم طالب حج حمد المسکاوی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’عرب آرگنائزیشن‘‘ نے لندن میں قائم اپنے ہیڈ کواٹر سے جاری کردہ ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی شہریوں کو حراست میں لینے، انہیں ہراساں کرنے اور سیاسی بنیادوں پر شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نام نہاد الزامات کے تحت کم عمر افراد کو بھی سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔ اس کی تازہ مثال احمد المسکاوی کی ہے جو مارچ سے فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں بغیر کسی قصور کے پابند سلاسل ہے۔

عرب آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ احمد المسکاوی گیارہویں جماعت کا طالب ہے۔ اسے گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا اور تشدد کا نشانہ بنایا بچوں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مارچ میں احمد المسکاوی کو حراست میں لیا تھا۔ المسکاوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں بند ان کے بیٹے کی طبی اور نفسیاتی حالت ابتر ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود عباس ملیشیا اسے رہا کرنے میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.