(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی جیلوں میں قید تین سیاسی اسیران نے اپنی غیر قانونی حراست پر احتجاج کے طور پر غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
سب سے پہلے اسیر الخلیل سے تعلق رکھنے والے یوسف ابو حسین ہیں جو کہ پچھلے چھ دنوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سامر المصری ہیں جو کہ رام اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم ہیں۔ انہوں نے گزشتہ تین روز سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ان دو کے علاوہ شرحبیل حسونہ بھی طالبعلم ہیں جنہوں نے گزشتہ چار روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ بیرزیت یونیورسٹی میں اسلامی بلاک سے تعلق رکھنے والے طلباء نے سٹوڈنٹ یونین کونسل کے سامنے دو دن قبل ایک دھرنا دیا تھا تاکہ وہ اپنے ساتھیوں کی فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں قید پر احتجاج اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرسکیں۔