امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین سکیورٹی معاملات میں تعاون کے لیے نئے سکیورٹی کوآرڈینیٹر کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق نئے کوآرڈینیٹر پال بس ہونگ ہونگے جو مائیکل مولر کی جگہ لیں گے۔ یاد رہے کہ بسہونگ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کو تیار کرنے کے ذمہ دار ہونگے، ساتھ ہی وہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قونصلیٹ جنرل میں بھی فعال رہیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین