• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی احتجاجی اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی

بدھ 05-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4587
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دورسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے جائز احتجاج اور مطالبات پر ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں سرکاری اسکولوں کے ہزاروں اساتذہ اور دیگرعملہ کئی ہفتوں سے تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مراعات کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک اور ہڑتالیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ہڑتال کرنے والے اساتذہ کے معاملے میں نرمی کا برتاؤ نہیں کریں گے بلکہ ہڑتالیں اور احتجاج کرنے والے معلمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب فلسطین کے سماجی ، سیاسی اور عوامی حلقوں نے فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ تعلیم کی اس دھمکی کو فلسطینی نظام تعلیم کو تباہ و برباد کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ شہری تنظیموں کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ پر تعلیمی نظام بگاڑنے اور طلباء کا مستقبل تباہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ نظام تعلیم کی تباہی کی ذمہ دار فلسطینی اتھارٹی اورمحکمہ تعلیم ہے جو اساتذہ کی ان کے معاوضے اور تنخواہوں کی ادائیگی میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔

دوسری جانب اساتذہ نے حکومتی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات حق بہ جانب ہیں، جب تک ان کے دیرینہ مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی اتھارٹی کی احتجاجی اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.