فلسطینی اتھارٹی کے پولیس اہلکاروں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے اغوا ہونے والے فلسطینی شہری حمد الزیر کے اہل خانہ کی جانب سے دورا ضلعی عدالت کے سامنے دھرنا کیمپ کے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اپنے ہاں غیر قانونی قید حمد الزیر کے والد، بھائیوں سمیت دوسرے اہل خانہ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ عدالت کے سامنے احتجاجی دھرنا دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے جن پر احتجاجی نعرے اور الزیر کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔ فتحاوی پولیس نے دھرنا دینے والے افراد سے بینرز چھین لئے اور انہیں منتشر ہونے کا حکم دیا۔
یاد رہے دو دن پہلے فلسطینی اتھارٹی سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی حکام نے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی اسیر حمد الزیر کو گرفتار کیا۔ علاقے میں بلاجواز طور پر شہریوں کو گرفتار کرنے کی پالیسی کا مقصد عوام کو ہراساں کرنا ہے۔