• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے فوجی تعاون ختم، آئی سی سی میں شمولیت!

جمعہ 12-12-2014
in فلسطین
0
plf endrelations
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی نے بدھ کے روز اپنے ایک وزیر زیاد ابو عین کی اسرائیلی فوج کے حملے میں شہادت کے ردعمل میں صہیونی ریاست کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے اور عالمی عدالت انصاف’’آئی سی سی‘‘ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سینیر رکن صائب عریقات نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ زیاد ابوعین کی شہادت کے بعد اسرائیل سے ہرقسم کے فوجی تعاون کو ختم کر دیا گیا ہے۔

صائب عریقات نے کہاکہ فلسطینی وزیر زیاد ابوعین کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کا واقعہ غلطی نہیں بلکہ ایک دانستہ جرم ہے۔ ہمیں توقع نہیں تھی کہ نتین یاھو کی حکومت اس طرح کا سنگین اقدام بھی کرسکتی ہے۔ اس لیے موجودہ صورت حال کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر ہی عاید ہوتی ہے۔ ہم نے اپنے وزیر کی شہادت کے رد عمل میں کم سے کم یہی کیا کہ اسرائیل کے ساتھ مغربی کنارے میں ہرقسم کا فوجی تعاون ختم ک ردیا ہے۔ اس کے بعد ہم روم میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر رہے ہیں اور آئی سی سی کی رکنیت کےحصول کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم نے سلامتی کونسل میں خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قرارداد کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ اس مسودے میں سنہ 1967 ء کے علاقوں پر مشتمل ایک ایسی فلسطینی ریاست کےقیام کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں بیت المقدس کو اسکا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے۔

صائب عریقات نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے کے لیے سلامتی کونسل میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر محمود عباس نے یو این سیکرٹری جنرل کو اس ضمن میں ایک مکتوب بھی لکھا ہے جس میں ان سے بھی فلسطینی ریاست کی کھل کرحمایت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں رہا جب بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی ایک فلسطینی ریاست کا حصہ بن جائیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.