(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اساتذۃ کی ہڑتال کے موقع پر عارضی ناکے کھڑے کرکے احتجاج کی جگہ کو بند کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی پورے مغربی کنارے میں تعینات فورس نے رام اللہ کا رخ کر لیا اور سیکیورٹی چیک پوائںٹس سے گزرنے والی تمام بسوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔فلسطینی اساتذہ پیر کے روز فلسطینی حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لئے رام اللہ میں ایک مرکزی جلوس نکال رہے تھے جبکہ مغربی کنارے کے تمام قصبات اور دیہات میں بھی اساتذہ میں مظاہرے منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔