فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے بیت لحم، طوباس اور الخلیل سے حماس سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے ایک قیدی کی رہائی کے حوالے سے جاری کردہ عدالتی حکم کو ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
الخلیل میں فلسطینی اتھارٹی کی پریونٹیو سیکیورٹی نے علاء اصغر ان کے کزن کرم اصغر کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔
پریونٹیو سیکیورٹی نے بیت لحم سے ایک اور فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا جو کہ تقوع قصبے سے مہاہد جبریل بتایا جا رہا ہے اور ایک سابق قیدی حسن الوردیان کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا۔
اسی سیکیورٹی ٹیم نے قلقلیہ شہر سے عامر حوتاری کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ یہ نوجوان قیدی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی جیلوں میں پہلے بھی وقت گزار چکا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی سیکیورٹی ادارے نے قیدی محمد زاھد کی اریحا جیل سے رہائی سے بھی انکار کر دیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس ایجنسی نے طوباس شہر میں حماس سے تعلق رکھنے والے نوجوان اوسامہ صوافطہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
