• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے صحافی کی تنخواہ کو ’’منی لانڈرنگ‘‘ قرار دے دیا

پیر 10-11-2014
in فلسطین
0
plf moneylandring
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے الاقصیٰ نیوز چینل کے نامہ نگار علاء جبر الطیطی کی تنخواہ کی منتقلی کو منی لانڈرنگ قرار دیتے ہوئے صحافی کو حراست میں لے رکھا ہے۔ دوسری جانب ’’فری میڈیا ڈویلپمنٹ سینٹر‘‘ کی جانب سے صحافی کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ علا جبر نے 2000 ڈالر کی رقم اپنے بنک اکاونٹ  میں منتقل کرائی ہے جب کہ انسانی حقوق کے گروپ اور اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اس کی تنخواہ رکی ہوئی تھی جو کہ تاخیر کے ساتھ جاری ہوئی ہے۔ اس پر فلسطینی اتھارٹی نے اسے بلا جواز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’’مدیٰ‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں علاء الطیطی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسیر صحافی کے بھائی کا کہنا ہے کہ الطیطی کو فلسطینی انٹیلی جنس حکام نے دو نومبر کو ایک حراستی مرکز میں طلب کیا جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

علاء جبر الطیطی کو کل اتوار کو بھی عدالت میں‌پیش کیا گیا اور پولیس حکام نے اس سے مزید تفتیش کے لیے 48 گھنٹے کا وقت حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی حکام نے اقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار پر منی لانڈرنگ کا یہ بے سروپا الزام ایک ایسے وقت میں تھوپا ہے جب حال ہی میں ایک دوسرے صحافی غسان جمال نجاجرہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر فرقہ وارانہ نعرے پوسٹ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم بیت لحم کی فلسطینی مجسٹریٹ عدالت نے اسے بری قرار دے کر فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.