• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی غرب اردن میں سیاسی رہ نمائوں کو ہراساں کرنے کی ذمہ دار قرار

جمعہ 23-01-2015
in فلسطین
0
plf harasment
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی رہ نمائوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے غرب اردن میں سیاسی رہ نمائوں کے اغواء کے مختلف واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے رہ نما حسام بدران نے الزام عاید کیا کہ فلسطینی اتھارٹی، وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی حکومت اور تحریک الفتح غرب اردن میں سیاسی رہ نمائوں کو ہراساں کرنے اور ان کے اغواء کے واقعات میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں پچھلے کچھ دنوں کے دوران حماس کے کئی رہ نمائوں اور کارکنوں کے اغواء کی کوشش کی گئی۔ اس طرح کے تمام واقعات حکومت کی غفلت اور فلسطینی اتھارٹی کی سازش کےتحت ہو رہے ہیں۔

حماس رہ نما نے کہا کہ مغربی کنارے میں سیاسی رہ نمائوں کو اغوا کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا رحجان نہایت خطرناک ہے۔ فلسطینی حکومت ایسے واقعات پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور رام اللہ اتھارٹی کے بعض عناصر اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے سیاسی کارکنوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

حسام بدران نے فلسطینی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سابق اسیر ناجح عاصی کے اغواء کاروں کو فوری بے نقاب کرتے ہوئے سیاسی رہ نمائوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز رام اللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے حماس رہ نما ناجح عاصی کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا لیا تھا۔ اس سے قبل حماس کے ایک دوسرے رہ نما نادر مصطفیٰ کو بھی اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.