• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین اگلی ملاقات آئندہ ہفتے عمان میں ہو گی

بدھ 04-01-2012
in فلسطین
0
plf next
0
SHARES
4
VIEWS

plf next

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ مذاکرات جاری رہینگے اور اس سلسلے میں اگلی ملاقات آئندہ ہفتے عمان میں ہی ہو گی۔

 

اسرائیلی ریڈیو نے بدھ کے روز کی اپنی نشریات میں بتایاکہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان یٹزاک مولخو اور فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان صائب عریقات کے درمیان گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ایسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اور آئندہ ہفتے عمان میں ہی مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اسرائیل کی جانب سے مذاکرات کے اگلے دور کے وقت کے اعلان نے اردنی وزیر خارجہ ناصر جودہ کے بیان کو غلط ثابت کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ آئندہ ہونے والے کسی بھی مذاکراتی دور کا اعلان صرف میزبان ملک اردن ہی کرے گا۔ ناصر جودہ کا کہنا تھا کہ صرف اردن ہی کو اگلی کسی بھی ملاقات کے وقت اور جگہ کا اعلان کرنے کا اختیار ہو گا۔
دوسری جانب اسرائیلی اعلی سیاسی ذرائع نے عمان میں ہونے والی اس ملاقات کی اسرائیل کے لیے اہمیت بھی بیان کی۔ اعلی اسرائیلی قیادت کسی پیشگی شرط کے بغیر فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین سولہ ماہ کے تعطل کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ ستمبر 2010ء میں یہ مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے سے انکار کر دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.