(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ سکیورٹی تعاون کی بحالی کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں۔
اسرائیلی عبرانی اخبار کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس کی سیاسی پارٹی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی تعاون کی بحالی کے لیے خفیہ رابطے ہوئے ہیں دونوں فریقین میں اعلی سطح پر ملاقاتیں اور سیکورٹی تعاون کی بحالی کی یہ کوششیں غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پرعمل درآمد روکنے کے بعد شروع کی گئی ہیں۔
عبرانی اخبار کے مطابق ایک ملاقات گذشتہ اتوار کے روز ہوئی جس میں اسرائیلی آرمی چیف جنرل اویف کوخافی نے شرکت کی جبکہ صہیونی فوج کی سینٹرل کمان پر مشتمل اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں فلسطینی اتھارٹی کے رابطہ کار اور صدر محمود عباس کے مقرب کئی عہدیداروں نے شرکت کی تھی تاہم سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان غیر اعلانیہ بات چیت اور مذاکرات میں سول سوسائٹی ،فلسطینی اقتصادی اور کاروباری شعبے کی شخصیات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے رواں سال مارچ میں اسرائیل کے ساتھ جاری سکیورٹی تعاون معطل کردیا تھا۔