• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے فوجی تعاون ختم کردے: رکن پی ایل او

اتوار 23-03-2014
in فلسطین
0
plf plo
0
SHARES
0
VIEWS

تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] کے ایک سینیئر رکن اور جمہور محاذ برائے آزادی فلسطین کے مرکزی رہ نما نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ جاری سیکیورٹی اور فوجی تعاون ختم کردیں۔
پی ایل او کے رہ نما تیسیر خالد کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز جنین مہاجر کیمپ میں تین فلسطینیوں کی بیہمانہ طریقے سے شہادت کے بعد اسرائیل سے فوجی تعاون برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات بالخصوص فوجی تعاون فوری ختم کرنے کا اعلان کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیسیر خالد کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اسرائیل کی روز مرہ کی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو سلامتی کونسل سے رجوع کرنا چاہیے۔ فلسطینی اتھارٹی کی اولین ذمہ داری شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اگر فلسطینی اتھارٹی یہ کام نہیں کرسکتی ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے زیر کمانڈ سیکیورٹی ادارے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادت کے خوفناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز جنین پناہ گزین کیمپ میں تین فلسطینیوں کی شہادت پر اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست پر کڑی تنقید کی اور نہتے شہریوں کے قتل میں اسرائیل کو قصور وار قرار دیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.