مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری کے منصوبوں کے مسلسل اعلانات کے باوجود فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ واشنگٹن میں جاری مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور 14 اگست کو مقبوضہ یروشلم اور اریحا میں چلے گا۔ دریں اثناء امریکی وزارت خارجہ نے مذاکرات کی بحالی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 800 سے زائد ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے سے فلسطین کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے سازگار ماحول بنانے کی خاطر کی جانے والی کوششوں پر ناکام ہوجائیں گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
