رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں رام اللہ میں صدر محمود عباس کی ماتحت پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 7 فلسطینی کارکنوں کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔ تمام کارکنان کی گرفتاریاں سیاسی بنیادوں پرعمل میں لائی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک کے زیرانتظام امامہ میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس نبیل احمد جودہ نامی سیاسی کارکن کی طلبی کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ اسی علاقے سے گذشتہ منگل کے روز علی الازعر نامی کارکن کو گرفتار کیا گیا تھا۔نابلس میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے جامعہ النجاح کے طالب علم ھمام فتاش کو گذشتہ 40 دنوں سے قید کررکھا ہے۔
غرب اردن کے شمالی شہرطولکرم میں ایک کارروائی کے دوران سیاسی رہنما الشیخ نظیر نصار کو حڑاست میں لے لیا۔ الشیخ نصار چند ہی روز قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔
فلسطینی اتھارٹی کی ڈیفینس فورس نے رائد طہ اور ان کے Â 17 سالہ بیٹے شادی کو حراست میں لے کر جیل میں منتقل کردیا۔
عباس ملیشیا نے نضال ابو ملش، ڈاکٹر علاء عمرو اور متعدد دیگر شہریوں کو بھی پرامن احتجاجی ریلیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں حراست میں لے رکھا ہے۔