• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے وفد کی قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ سے ملاقات

اتوار 13-05-2012
in فلسطین
0
plf meet
0
SHARES
0
VIEWS

plf meet

اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والی کئی نمائندہ فلسطینی شخصیات نے ہفتے کے روز مصرمیں عرب لیگ کے سربراہ ڈاکٹر نبیل العربی اور مصری حکام سے ملاقات کی۔

فلسطینی نمائندہ وفد نے خود کو بھوک ہڑتالی اسیران کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے عرب لیگ کے سربراہ اور مصری حکام پر زور دیا کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیران کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز قاہرہ پہنچنے والے فلسطینی سابق اسیران کے وفد نے روحی مشتہی کی قیادت میں مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر کامل عمر سے ملاقات کی۔وفد میں سابق اسیران میں توفیق ابو نعیم، تیسیر البردینی، ابراہیم علیان، طارق الزین، سامر ابو سیر اور مصطفیٰ مسلمانی شامل تھے۔

"پی آئی سی” کے نامہ نگار کے مطابق قاہرہ میں فلسطینی نمائندہ وفد نے مصری وزیرخارجہ سے ملاقات میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران کا مسئلہ اٹھایا۔ اس موقع پرمصری وزیرخارجہ ڈاکٹر کامل عمر نے فلسطینی وفد کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینی بھوک ہڑتالی اپنے بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری کے گا۔بعدازاں فلسطینی وفد نے قاہرہ میں عرب لیگ کے دفتر میں لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بھی فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کا موضوع چھایا رہا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے بھی کہا کہ وہ عالمی سطح پرفلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ انہیں جلد عالمی برادری کی طرف سے تعاون کی توقع ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.