مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وادی المالح کےمقامی عرب شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسند پہاڑی علاقوں میں چھپ کر ان کی بھیڑ بکریوں کو ہلاک کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں غیرمعمولی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ایک مقامی شہری حسن مخامر نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ وادی مالح کی ’’میحولا‘‘ یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے یہودی شرپسند دن دیہاڑے قریبی پہاڑی علاقوں میں ٹولیوں کی شکل میں آتے ہیں اور کھلی چراگاہوں میں فلسطینیوں کی بھیڑ بکریوں کو دانستہ طور پر ہلاک کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہودی شرپسندوں کی کارروائیوں کے بعد فلسطینیوں کو اپنی مویشیوں بالخصوص بھیڑ بکریوں کی حفاظت کے لیے زیادہ سخت اقدامات کرنا پڑے ہیں۔ حسن کا کہنا تھا کہ مویشیوں پر حملوں کے دوران فلسطینیوں کو بھی یہودی دہشت گردوں کے حملوں کا خطرہ رہتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین