• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے عدالتی ٹرائل کے موقع پربیت المقدس اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

پیر 11-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0962
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں دو فلسطینی شہریوں کی پیشی کے موقع پر القدس شہر کے اہم مقامات پر اسرائیلی فوج، پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد تعینات کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے دو فلسطینیوں 30 سالہ امجد ابو عصب اور 36 سالہ محمد الشلبی کومجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دونوں فلسطینیوں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر باب العامود اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ دونوں فلسطینیوں کو حال ہی میں بیت المقدس کی ایک سڑک پر چلتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں مغربی بیت المقدس میں واقع المسکوبیہ حراستی مرکز میں لے جایا گیا جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دونوں فلسطینی شہریوں پر کس نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم ان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیلی کردیا گیا تھا۔ فوجی گاڑیوں پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ تفتیشی کتوں کے ہمراہ پیدل بھی اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹیاں دن بھر القدس میں گشت کرتی رہیں۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر مقامی شہریوں کے گھروں کی تلاشی بھی لی اورگھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.