• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کو مبالغہ آرائی دینے پراسرائیلی خفیہ اداروں پر کڑی تنقید

بدھ 09-09-2015
in فلسطین
0
plf news10
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور خفیہ اداروں کی فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جعلی کارروائیوں اور معمولی واقعات کومبالغہ آرائی کی حد تک غیر معمولی قرار دینے کی پالیسی کی اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی معروف خاتون دفاعی تجزیہ کار نے عبرانی اخبار”ہارٹز” میں چھپے اپنے ایک حالیہ مضمون میں فوج اور خفیہ اداروں کی جعلی اور فرضی پولیس مقابلوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ صہیونی تجزیہ نگار "عمیرہ ھس” نے ایک ہفتہ قبل فلسطین کے جنین شہر میں اسرائیلی فوج اور خفیہ ادارے’شاباک’ کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما کے مکان پر حملے اور آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کو صہیونی فوج اور انٹیلی جنشیا کے لیے ذلت آمیز قرار دیا ہے۔

عمیرہ ھس لکھتی ہیں کہ ہمارے خفیہ ادارے قوم اور پوری عالمی رائے عامہ کو اپنی جعلی کارروائیوں کو مبالغہ آرائی کے انداز میں پیش کرکے گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور خفیہ ادارے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جنی میں حماس رہ نما ابو الھیجاء کے مکان میں ایک "ہائی ویلیو ٹارگٹ” موجود ہے۔ وہاں پر مزاحمت کار چھپے ہوئے ہیں۔ نیز مکان میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود چھپایا گیا ہے۔ فوج نے آٹھ گھنٹے تک قوم کی توجہ اس مکان اور اس کے اندر چھپے ٹارگٹ کی طرف مبذول کرائے رکھی۔ مگر اس ساری کارروائی میں آٹھ گھنٹے تک نہ تو مکان کے اندر سے کسی نے فائرنگ کی، نہ کوئی اسلحہ برآمد ہوا اور نہ ہی کوئی فلسطینی مزاحمت کار وہاں سے پکڑا گیا۔ فوج نے اپنی خفت چھپانے کے لیے گھر میں موجود حماس رہ نما ابو الھیجاء، اس کے ایک بیٹے، ایک بھائی اور والدہ کو گرفتار کیا جنہیں دو روز بعد رہا کردیا گیا۔ مزید شرمندگی اور خفت چھپانے کے حماس رہ نما کے مکان کو ڈائنامیٹ سے اڑا دیا گیا۔ اگر وہاں پرکوئی ایسا غیرمعمولی "شکار” موجود تھا تو اسے پکڑا جاتا۔ اگر وہاں اسلحہ چھپایا گیا تھا تو اسےقوم کے سامنے پیش کیا جاتا اور میڈٰیا کو دکھایا جاتا۔ مگر فوج نے آٹھ گھنٹے کے اعصاب شکن آپریشن کے بعد صرف یہ کیا کہ مکان کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ یہ کارروائی فوج اور خفیہ اداروں کی ذلت اور رسوائی کا موجب بنی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ پیشتر اسرائیلی فوج نے جنین میں حماس رہ نما مجدی ابو الھیجاء کے مکان کا گھیرائو کیااور مکان میں موجود اہل خانہ کو باہر نکالنے کے بعد مجدی، ان کی والدہ، ایک بھائی اور بیٹے کو حراست میں لے لیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ مجدی ابو الھیجاء کے مکان میں فلسطینی مزاحمت کاروں، حماس کے عسکری ونگ القسام کے کمانڈروں کی موجودگی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کی اطلاعات ہیں۔ مگر چھاپے اور مکان کی تلاشی کے دوران دشمن فوجیوں کو وہاں سے نہ تو کوئی مزاحمت کار ملا اور نہ ہی اسلحہ اور گولہ بارود کی ‘بھاری مقدار’ قبضے میں لی گئی۔ البتہ اپنی خفت چھپانے کے لیے قابض فوجیوں نے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.