(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے بنیادی طور پر "فوجی طاقت کے استعمال” کے ذریعے”حقیقی طور پر فلسطینی اراضی” چھین لی ہے۔
روس کے شہر ماسکو میں رشین انرجی ویک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میر پوتن نے حماس کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل پر تاریخ کے خطرناک حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ "ہر اس شخص کے دل میں ہے جو اسلام کا دعویٰ کرتا ہے، اور وہ اس سب کو ناانصافی کے مظہر کے طور پر سمجھتے ہیں،” اسرائیل نے بنیادی طور پر فوجی طاقت کے استعمال کے ذریعے حقیقی فلسطینی زمینوں پر قبضہ کیا۔
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ” ناانصافی کسی حد تک ناقابل تصور حد تک بڑھ گئی،” مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے دور ریاستی فارمولے پر عمل ناگزیر ہے دو آزاد خودمختار ریاستوں، امن کیلئے اسرائیل اور فلسطین کے قیام کا خیال تھا، لیکن اس فیصلے پر صرف جزوی طور پر عمل کیا گیا۔