مقبوضہ بیت المقدس(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کی طرف سے پٹرول بم بردار کاغذی جہاز اور مولٹوو پتنگ بڑے پیمانے پر نقصان کا موجب بن رہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں نے مشرقی سرحد سے کاغذی جہازوں اور پتنگوں کے ساتھ پٹرول بم باندھ کو چھوڑے جو سرحد کی دوسری طرف گرتے اور آگ لگاتے رہے۔ پٹرول بموں سے لگنے والی آگ نے کھیتوں میں فصلوں کو تباہ کردیا اور کئی زرعی گوداموں میں آگ لگنے سے ذخیرہ کردہ اناج بھی تباہ ہوگیا۔عبرانی اخبار کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے چھوڑے گئے پٹرول بم سرحد کی دوسری طرف ایک گودام پر جا گرے جس کے نتیجے میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتش زدگی کے باعث وہاں پر جمع کردہ خشک سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم اس کارروائی میں کسیÂ قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرقی غزہ کی سرحد پرجمع ہونے والے فلسطینی پتنگوں کے ساتھ مولٹو اور پٹرول بم باندھ کر پھینک رہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔
غزہ کی مشرقی سرحد پر ہزاروں فلسطینی 30 مارچ سے دھرنا دیے ہوئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر حق واپسی کے لیے ریلیاں نکالتےÂ ہیں۔ اس دوران فلسطینی نوجوان پتنگوں کے ساتھ باندھ کر پٹرول بم بھی اسرائیلی فوج کی طرف پھینک رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی اس منفرد مزاحمتی حکمت عملی سے اسرائیلی فوج سیخ پا ہے۔