• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی متروکہ جائیدادیں عرب ممالک سے آئے یہودیوں کو دینے کی سازش

پیر 03-08-2015
in فلسطین
0
plf property-conspiracy
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں قیام اسرائیل اور اس کے بعد  وہاں سے نکالے گئے لاکھوں فلسطینیوں کی جائیدادوں، املاک اور اراضی پریہودیوں نے غاصبانہ قبضے کیے۔ جو املاک بچ گئیں انہیں اسرائیلی حکومت نے "مال غنیمت” سمجھتے ہوئے صہیونی ریاست کی ملکیت قرار دینے کے لیے مال متروکہ آڑ میں قبضے کا ڈرامہ رچایا گیا۔ اب ایک نئی سازش سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قیام اسرائیل کے بعد رضاکارانہ طورپرعرب ممالک میں اپنی جائیدادیں چھوڑ کر صہیونی ریاست میں آباد ہونے والے یہودیوں کو فلسطینیوں کی متروکہ املاک دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے کئی ادارے، ذرائع ابلاغ اور تنظیمیں اس وقت خصوصی طور پرفلسطینیوں کی متروکہ املاک ان یہودیوں کو دلوانے کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جو عرب ممالک میں اپنی جائیدادیں چھوڑ کراسرائیل میں آباد ہوئے تھے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ نے سنہ 2010 ء میں یہودی مہاجرین کے تحفظ کا ایک ایکٹ منظور کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب حکومت عرب ممالک میں جائیدادیں چھوڑ کرآنے والے یہودیوں کو ان کی املاک دلوانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کےسیاسی حلقوں میں اس وقت ایک یہ تجویز بھی زیرغور ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کوئی نیا امن معاہدہ طے پاتا ہے اور فلسطینی اور اسرائیلی آپس میں کسی امن سمجھوتے پر متفق ہوتے ہیں تو اس میں مہاجرین کی املاک کو ایک دوسرے کے ساتھ "ایڈجسٹ” کرنے کے فارمولے پربھی عمل درآمد کیا جائے گا۔

اسرائیل کے اپنے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق فلسطینی مہاجرین کی متروکہ املاک یہودیوں کی کل متروکہ املاک کی نسبت 60 فی صد ہیں۔ گویا فلسطینیوں کی متروکہ املاک 60 اور یہودیوں کی عرب ممالک میں رضاکارانہ طورپر چھوڑی گئی املاک 40 فی صد ہیں۔ یوں اگر ان کا آپس میں تبادلہ ہوتا ہے تو یہودیوں کو اپنی اصل املاک سے کہیں زیادہ ملے گا۔ مجموعی طورپر فلسطینیوں کی متروکہ املاک کی مالیت 15 سے 20 ارب ڈالر کےبرابر ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.