اسرائیل کے ایک عبرانی نیوز پورٹل ’’یشع‘‘ کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری کے بعد فوج کو مظاہرین کا محاصرہ بھول گیا اور انہیں اپنے زخمی ساتھیوں کو بچانے کی فکر دامن گیر تھی جس کے لیے ایک فوجی ایمبولینس منگوائی گئی۔ اس دوران مظاہرین خود ہی منتشر ہوچکے تھے۔ صہیونی فوجیوں نے سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے سے قبل اسی علاقے میں یہودی آباد کاروں کی ایک بس نے ایک فلسطینی لڑکے کو کچل دیا تھا جس کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج تھے اور انہوں نے صہیونیوں کے خلاف جلوس نکالا تھا۔ مظاہرین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان دیر تک آنکھ مچولی جاری رہی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
