• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے:بان کیمون

بدھ 19-08-2015
in فلسطین
0
plf kemon
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ بیت المقدس کے عرب شہریوں کی جبری بے دخلی، مکانات مسماری اور ان کی جگہ یہودی آباد کاری کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بان کی مون کی خاتون ترجمان فانینا ماسٹراسی نے منگل کو نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کے مکانات کی مسماری پر گہری تشویش ہے اور وہ اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے بیت المقدس کے قریب واقع سیکٹر C میں فلسطینی قبائلی شہریوں کے مکانات کو مسمار کرنا اوران کی اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ یہ سمجھتا ہے کہ طاقت کے ذریعے فلسطینیوں کی ان کے آبائی علاقوں سے دوسرے علاقوں میں نقل مکانی آئین اور قانون کی رو سے قطعی ناجائز ہے۔ فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے معاملے میں اسرائیلی ریاست طاقت کا استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔

بان کی مون کی ترجمان نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر راربٹر پییر اور غرب اردن میں پناہ گزینوں کی بہبود کے ادارے”اونروا” کے ڈائریکٹر آپریشنز فیلپ سانشیز نے بھی فلسطینیوں کی جبری بے داخلی اور ان کے مکانات کی مسماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینیوں کی نقل مکانی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے قریب فلسطینی بدئوں کے 22 مکانات کو مسمار کیا جس کے نتیجے میں 78 افراد مکان کی چھت سے بھی محروم ہوگئے۔ بے گھر ہونے والوں میں 49 کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.