• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، مکانات کی مسماری کی عالمی سطح پرشدید مذمت

ہفتہ 11-04-2015
in فلسطین
0
plf condemned-internationally
0
SHARES
2
VIEWS

انسانی حقوق کی علاقائی اور عالمی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی جبری بے دخلی اور ان کے مکانات کی مسماری کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینیوں کو جبری گھروں سے نکال باہر کرنے کی پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی خاندانوں کے مکانات کی جبرا مسماری اور انہیں گھروں سے محروم کرنے کی صہیونی پالیسی کو غیرانسانی اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل دانستہ طورپر فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، شہروں اور بستیوں سے بے دخل کررہا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کو جبری گھروں سے نکالنے، مکان تعمیر کرنے پر جرمانے کرنے اور ان کے مکانات کو مسمار کرنے کے غیرقانونی واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں نے صہیونی فوج کے مظالم کا شکار بیت المقدس کے صب لبن خاندان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔ صب لبن خاندان سنہ 1950 ء سے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی ہی اراضی پر بنائے گئے مکان میں مقیم چلا آ رہا ہے لیکن صہیونی فوج نے خاندان کا مکان یہ کہہ کر مسمار کردیا کہ وہ حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔ اسی نام نہاد بہانے کی آڑ میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کیا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کی گروپوں نے فلسطینی اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ نہتے شہریوں کے مکانات کی مسماری کا معاملہ عالمی فوج داری عدالت میں اٹھائے اور اسرائیل کو فلسطینیوں کی املاک پرحملوں اور ان کی تباہی سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے عالمی برادری کی جانب سے فلسطین میں مکانات مسماری اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے واقعات پر دانستہ خاموشی اختیار کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا ہے کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.