• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت روکنے میں ناکامی کا اسرائیلی اعتراف

منگل 18-08-2015
in فلسطین
0
plf israel-confess
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی ریاست کے تمام سیکیورٹی اداروں کی روز مرہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینی شہریوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے باوجود قابض فوج نے فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام حربے استعمال کرنے کے باوجود فلسطینیوں کو مزاحمتی کارروائیوں سے نہیں روک سکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں متعین اسرائیلی فوج کے کرنل اورین زینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اس میں کوئی شک اور شبہ نہیں کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیل مخالف انفرادی نوعیت کی کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے”۔

انہوں نے تسلیم کیاکہ فلسطینی شہریوں کی انفرادی نوعیت کی کارروائیوں کو روکنا مشکل ہورہاہے اور فوج فلسطینیوں کو قاتلانہ حملوں سے نہیں روک سکتی ہے۔

کرنل زینی کا کہنا تھا کہ بیشتر فلسطینی شہری پرسکون زندگی گذارنا چاہتے ہیں لیکن ان کے درمیان ایسے عناصر موجود ہیں جنہوں نے اسرائیلی فوج کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے پچھلے دو سال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے فوج پر 14 بڑے حملے ناکام بنائے ہیں۔ اگر وہ حملے ناکام نہ بنائے جاتے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوتا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں نے رواں سال کے دوران 115 بڑی کارروائیاں ناکام بنائی ہیں۔ ان میں بعض فدائی حملے بھی شامل ہیں۔


بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.