• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر صہیونی فوج کا تشدد ،کوریائی باشندوں سمیت کئی زخمی

اتوار 10-06-2012
in فلسطین
0
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_protest

فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی جلوس پر صہیونی فوج نے حسب سابق طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے

جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینیوں نے الخلیل میں ہفتے کے روز بیت امر کے مقام پر ایک احتجاجی جلوس نکالا، جلوس میں مقامی شہریوں کےعلاوہ کئی غیر ملکی شہری بھی شریک تھے، جن میں دو کوریائی باشندے بھی شامل تھے۔

فلسطینیوں کے احتجاجی جلوس کو منتشر کرنے کے لیے صہیونی فوج نے ان پر لاٹھی چارج کیا، اشک آور گیس کے شیل پھینکے اور ان پر ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ جسکے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج نے مظاہرین کا تعاقب کرکے کئی شہریوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بیت امر میں ہونے والی احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان آنکھ مچولی بھی ہوتی رہی ۔ مظاہرین نے صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر ان کےخلاف احتجاج کیا۔ الخلیل میں مزاحمتی کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ ان کے احتجاج کا مقصد علاقے میں یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کی تعمیر کےخلاف آواز اٹھانا ہے۔ وہ ہر ہفتے یہودی آباد کاری اور نسلی دیوار کےخلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.