• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنا اسرائیل کا جنگی جرم ہے:خطیب قبلہ اول

ہفتہ 18-04-2015
in فلسطین
0
plf war-crime
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطین میں سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صدیوں سے اپنے وطن میں آباد فلسطینیوں کو جبری ھجرت پرمجبور کرنا اسرائیل کا سنگین جنگی جرم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے لیکن ہم اسرائیلی دشمن کی ہر رکاوٹ کو عبور کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے ان خیالات کا اظہار مسجد اقصیٰ میں نما جمعہ کے اجتماع سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرہ میں تعمیراتی کام روکنے کا مطالبہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی وزراء کو مسجد اقصیٰ کے معاملے میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے۔ اس کی تعمیر ومرمت کی ذمہ داری بھی فلسطینی عوام پرہے۔ اسرائیلی اپنی تجاویز اپنے پاس رکھیں۔

الشیخ عکرمہ صبری نے صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرنے والے مرد خواتین پر مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا اسرائیل قبلہ اول کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بیت المقدس سے نکال کر یہ ثابت کررہا ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے معاملہ مسجد اقصیٰ کے محافظوں کی بیت المقدس بدری کا یو یا فلسطینی عوام کا اپنے وطن سے بے دخلی کا ہو دونوں سنگین جنگی جرم ہیں جن کا کوئی آئینی، سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.