مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی ٹرین پرپتھراؤ کرکے اس کے شیشے توڑ ڈالے اور پتھر اور ٹوٹے ہوئے شیشوں کے ٹکڑے لگنے سے کم سے کم تین یہودی آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ٹرین القدس میں بیت حنینا کالونی کے قریب سے گذر رہی تھی کہ فلسطینی نوجوانوں نے ٹرین پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا۔ پتھراؤ کے نتیجے میں ٹرین کےشیشے ٹوٹ گئے۔ وقعے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس پہنچ گئی، پولیس کی آمد پر فلسطینی نوجوان وہاں سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مسافروں کے ساتھ مل کر ٹرین کے زخمیوں کو ایک اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔ زخمی صہیونیوں کو تاحال اسپتال ہی میں رکھا گیا ہے تاہم اسپتال ذرائع کےمطابق تینوں زخمی یہودیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

