• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں پر مظالم میں اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی شریک ہے: نبیل ابو ردینہ

جمعرات 17-05-2018
in فلسطین
0
0Pala7285
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکا کی صہیونیت نوازی کی
شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم پر مظالم میں اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی برابر کا شریک ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادتوں اور ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کا ذمہ دار نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکا بھی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کرکے فلسطینی قوم کو مشتعل کیا ہے۔

ابو ردینہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے اقدامات فلسطین قوم کے خلاف اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے۔ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی سے انتہا پسند صہیونیوں کو نیا حوصلہ ملے گا۔ فلسطین میں یہودی آباد کاری میں اضافہ ہوگا اور بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل حمایت عالم اسلام کو مشتعل کرنے، مسلم دنیا کی کھلے عام توہین اور فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

فلسطینی ایوان صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات نے خطے کو ایک نئی مشکل سے دوچار کردیا ہے۔ امریکی اور صیہونی عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام عرب اور مسلمان ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

ادھر فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت امریکا کے ساتھ رابطے ختم کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا اسرائیل کی طرف داری اور فلسطینیوں کے ساتھ انتقامی پالیسی ترک نہیں کرتا اس وقت تک امریکی انتظامیہ سے رابطے بحال نہیں کیے جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.