سن 1948ء سے اسرائیلی زیر قبضہ فلسطین میں سرگرم تحریک اسلامی کے سربراہ اور معروف فلسطینی رہنما شیخ رائد صلاح نے تیونس میں منعقد پہلی عالمی نصرت اسیران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم کے باعث اسرائیل کا زوال قریب آتا جارہا ہے۔
صہیونی عقوبت خانوں میں مظالم کے شکار فلسطینی اسیران کے ساتھ نصرت کے لیے منعقد کی گسی اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رائد صلاح نے کہا کہ جب تک اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اس کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، اللہ کے فضل سے اسرائیل ٹوٹنے کے قریب ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس، فلسطین اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے جب بھی ضرورت پیش آئی فلسطینیوں نے اسرائیلی جیلوں میں قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔
اتنی بڑی تعداد میں قربانیوں اور اپنے اسیران کی مدد و نصرت پر ثابت قدمی کے باوجود فلسطینی اسیران کا دنیا کو یہی پیغام ہے کہ وہ اسرائیلی جیل میں آزاد جاتے ہیں اور آزاد ہی واپس آتے ہیں۔
شیخ رائد صلاع کا کہنا تھا کہ حمام الشط کی خونریزی میں فلسطینیوں اور تیونسیوں کا خون مل گیا تھا اب اس کانفرنس میں بھی تیونس اور فلسطین کے عوام متحد ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ فلسطین نسل کی آزادی کے ساتھ ساتھ ان کے اسیران بھی جلد آزادی کی نعمت حاصل کرلیں گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
