قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہ صرف فلسطینی شہری ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں بلکہ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو بھی قابض فوج برابر تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ہفتے کے روز دورہ کرنے والے ایک کورین وفد پرصہیونی فوجیوں نے تشدد کیا۔ قابض فوج کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور صہیونی فوج نے غیرملکی یکجہت کاروں کا سامان بھی ان سے سلب کر لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کورین شہریوں پرصہیونی فوج کے تشدد کا یہ واقعہ ہفتے کے روز الخلیل شہر کے وسط میں اس وقت پیش آیا ہے کورین انسانی حقوق کے کارکن قدیم شہرمیں ایک عجائب گھر کے قریب بنائے گئے صہیونی فوج کے کنٹرول ٹاور کے پاس سے گذر رہے تھے۔ قابض فوجیوں نے ان پرلاٹھی چارج کیا، پتھر پھینکے اور سامان بھی سلب کرلیا۔ تشدد سے کئی غیرملکی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ کوریا سے آنے والے وفد نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کرکے فلسطینیوں کے حالات کی جان کاری کی کوشش کی۔ لیکن ان کی اس مہم کے دوران انہیں جگہ جگہ صہیونی فوجیوں اور انتہا پسند یہودیوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
