• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں سے یکجہتی مظاہرے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد کی انقرہ آمد

اتوار 31-05-2015
in فلسطین
0
plf thousands-anqra
0
SHARES
5
VIEWS

ترکی کے دارالحکومت استنبول  میں آج "القدس فریڈم مارچ” کے عنوان سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان جلوس نکالا جا رہا ہے جس میں ملک کے طول وعرض سے ہزاروں افراد ریلیوں کی شکل میں استنبول پہنچ چکے ہیں۔

مرکزاطلاعات کےمطابق ترکی کی ریاست قونیہ سے ہزاروں افراد گذشتہ روز مختلف قافلوں کی شکل میں انقرہ پہنچے جہاں انہوں نے نماز فجر اسرائیل کے قونصل خانے کے باہرادا کی۔ جہاں سے وہ استنبول کی جانب روانہ ہوگئے۔

ملک کے دوسرے شہروں ، ریاستوں اور صوبوں سے بھی ریلیوں کی شکل میں لوگ آج امدادی ادارے” IHH ” کی کال پراستنبول میں منعقدہ ایک عظیم الشان جلوس میں شرکت کررہے ہیں۔”القدس فریڈم مارچ استنبول میں "مرمرہ جہاز” پراسرائیلی حملے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر جامع مسجد سلطان محمد فاتح کے باہر سے روانہ ہوگا۔

قونیہ سے آنے والے قافلے کے نگران اور امدادی ادارے کی قونیہ برانچ کے سربراہ حسن حسین اویصال نے کہا کہ وہ گیار بسوں کے ایک قافلے کی شکل میں قونیہ سے روانہ ہوئے تھے۔ راستے میں ان کے ساتھ مزید قافلے بھی شامل ہوتے چلے گئے اور انقرہ پہنچنے پرقافلے کے شرکاء کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ جب ہم سب جمعہ اور عید کی نماز بیت المقدس میں ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یہ یکجہتی مارچ 31 مئی سنہ 2010 ء کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے بحری قافلے فریڈم فلوٹیلا میں شامل ترک بحری جہاز "مرمرہ” پراسرئیلی حملے کی پانچویں سالگرہ پرمنعقد کیا جا رہا ہے۔ پانچ سال قبل آج ہی کے روز اسرائیلی فوجیوں نے کھلے سمندر میں ترکی کے بحری جہاز پرحملہ کرکے کم سے کم 10 ترک رضاکاروں کو شہید اور 50 کو زخمی کردیا تھا۔ صہیونی حکام کے محصورین غزہ کے لیے بھیجا گیا ہزاروں ٹن سامان لوٹ لیا تھا اور قافلے میں شامل 500 رضاکاروں کو یرغمال بنالیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.