غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) "عظیم واپسی مارچ” اور انسداد ناکہ بندی کی قومی کمیٹی نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ جمعۃ المبارک کو فلسطینی مطاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قومی کمیٹی کی جانب سے "ناکہ بندی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے”کے عنوان سے جاری مظاہروں میں فلسطینیوں کو بھرپور جوش و جذبے سے شرکت پر زور دیا گیا ہے۔کمیشن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نماز جمعہ کے بعدÂ یوم نکبہ اور امریکی سفارتخانے کی القدس منقتلی کے خلاف غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری مظاہروں میں شرکت کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد مارچ اور ریلیوں میں شامل ہو۔