• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں سے تصادم میں زخمی دو اسرائیلی کمانڈوز کی تصاویرجاری

بدھ 02-09-2015
in فلسطین
0
plf commander
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی اخبارات نے سوموار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ تصادم میں زخمی ہونے والے دو فوجی کمانڈوز کی تصاویر شائع کی ہیں،جنہیں اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیاہے تاہم فوٹو شاپ کی مدد سے ان کے چہرے چھپا دیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے "رمبام” نامی اسرائیلی اسپتال میں زیرعلاج دو فوجیوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ ان تصاویر سے اسرائیلی پولیس اور فوج کے اس دعوے کی بھی تردید ہوتی ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں صرف ایک فوجی معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ تصاویر میں غرب اردن میں تعینات اسرائیلی پولیس چیف کو بھی زخمی فوجیوں سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی کمانڈویونٹ”یمام” کے دسیوں اہلکاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دو فوجی کمانڈو اورمتعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب اسرائیلی فوجیوں نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک مقامی رہ نما ابو الھیجاء کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں گھس کراہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ابو الھیجاء، اس کی والدہ، ایک بھائی اور بیٹے کو حراست میں لے لیا تھا۔صہیونی فوجیوں کی اس وحشیانہ کارروائی کےرد عمل میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ قابض فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران فائرنگ اور سنگ باری سے دو اسرائیلی فوجی زخمی اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اسرائیل کے ایک دوسرے عبرانی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں فوجی سینیر افسر ہیں۔ ایک دوسرے اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔ تاہم اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.