مقبوضہ بیت المقدس کے شہر العیسویہ کے گاؤں میں صیہونی فوج کے حملوں کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے العیسویہ کے گاؤں پر حملہ کیا، گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑاور لوٹ مار کی ، مزاحمت کرنے پر صیہونی فوج نے رہائشیوں کو ذدوکوب کیا جس کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے صیہونی فوج کے حلاف احتجاج کیا ، فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر پتھراؤکیا اور پیٹرول سے بھری بوتلیں پھیکیں جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے ربڑ کی گولیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس سے متعدد فلسطینی زخمی جبکہ بعض کو سانس کی تکلیف ہوگئی ۔