• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’فرانس کی نام نہاد عالمی امن کانفرنس مسئلہ فلسطین کے خلاف سازش قرار‘

ہفتہ 21-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1441
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور ممتاز سیاست دان ڈاکٹر احمد بحر نے فرانس کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے عالمی امن کانفرنس کے اعلان کو فلسطینی قوم اور مسئلہ فلسطین کے خلاف گہری سازش قراردیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی امن اقدام مسئلہ فلسطین کا حل نہیں بلکہ قضیہ فلسطین ک تصفیہ کرنا اور اس کے وجود کو ختم کرنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹرا حمد بحر کا کہنا تھا کہ فرانس کی جانب سے اعلان کردہ نام نہاد عالمی امن کانفرنس کو اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی درمیان مذاکرات کی بحالی کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی ریاست کے درمیان کسی قسم کا مذاکراتی ڈرامہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ موجودہ حالات میں جب کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بھی جاری رکھے ہوئے ہے کسی قسم کی بات چیت صہیونی ریاست کی خدمت تصور کی جائے گی۔

ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کےحل، فلسطینیوں کے حق واپسی کو یقینی بنانے، مقدس مقامات کے دفاع اور ان کی آزادی اور وطن عزیز کی قابض دشمن کے تسلط سے آزادی کا اگر کوئی راستہ ہے تو وہ مزحمت ہے۔ مزاحمت نے اپنے مثبت اثرات ثابت کئے ہیں کیونکہ فلسطینی قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ اسرائیلی دشمن مذاکرات نہیں طاقت کی زبان جانتا ہے۔

فلسطینی سیاست دان کا کہنا تھ کہ فلسطینی اتھارٹی 20 سال سے اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن بات چیت کررہی ہے مگر آج تک اسرائیل نے فلسطینی قوم کا ایک حق بھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ مذاکرات کی آڑ میں قبلہ اول کو خطرے میں ڈالنے اور مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشیں کی تو جاتی رہی ہیں مگر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فرانس نے رواں سال جون میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کےلیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کانفرنس میں اب تک 20 ممالک کے مندوبین کو شرکت کی دعوت ارسال کی گئی ہے۔ پہلے کانفرنس کے لیے 30 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اب تین جون کو یہ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ حماس اور کئی دوسری فلسطینی تنظیمیں بھی فرانس کی میزبانی میں ہونے والی نام نہاد مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کو مسترد کرچکی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.