الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے۔ اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی ہے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کے مطابق صہیونی فوج نے الخلیل شہر میں ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ صہیونی آباد کاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔