• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملہ آور کی افواہ پر تل ابیب میں کھلبلی، پولیس کی دوڑیں

منگل 27-01-2015
in فلسطین
0
plf humen-bomber
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سوموار کے روز ایک فلسطینی فدائی حملہ آور کی افواہ کے بعد پولیس نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع بلاغ نے بتایا ہے کہ خود کش بمبار کی موجودگی کی افواہ کے بعد  فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے فوری حرکت میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم اطراف سے یہ افواہ چھوڑی گئی کہ جنین شہر کے قباطیہ پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی علی ابو الرب تل ابیب میں موجود ہے اور وہ فدائی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے پولیس کا ایک بیان نقل کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے علی ابو الرب نانی ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ وہ پچھلے کئی روز سے غیرقانونی طریقے سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچا تھا اور وہ شہر میں خود کش حملہ کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے "شاباک” نے بھی دعویٰ‌ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان علی ابو الرب تل ابیب میں فدائی حملہ کرنے کی نیت رکھتا تھا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق علی ابو الرب کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے ۔ وہ پچھلے کچھ ایام میں تل ابیب میں غیرقانونی طور پر قیام کر چکا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.