فلسطین کی حکمران جماعت ’’فتح‘‘ کے منحرف لیڈر محمد دحلان نے قاہرہ میں مصری صدر فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ ان کی یہ ملاقات خفیہ رہی ہے جس کا میڈیا میں کوئی تذکرہ نہیں ہوا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دحلان کے ایک مقرب لیڈر سفیان ابو زایدہ نے بتایا کہ حال ہی میں دحلان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے مفصل ملاقات کی۔
ابو زایدہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے اپنے خصوصی صفحے پوسٹ کیے گئے بیان میں بتایا کہ محمد دحلان نے مصری صدر سے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیان کا کہنا ہے کہ دحلان نے مجھے ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ ہم نے مصری صدر سے بات چیت کے دوران غزہ کی رفح گذرگاہ کھولنے کی بات کی۔ انہوں نے ملاقات کو نتیجہ خیز قراردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
