• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کے حامیوں کی صدرعباس پر کڑی تنقید

جمعرات 12-01-2012
in فلسطین
0
plf fatah_leader
0
SHARES
0
VIEWS

plf fatah_leader

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے ایک منحرف لیڈر اور سابق پولیس چیف محمد دحلان کے حامی گروپ نے صدرعباس پر کڑی تنقید کی ہے۔ محرف لیڈر دحلان کے ایک حامی فلسطینی مجلسقانون ساز کے رکن ماجد ابوشمالہ کا کہنا ہے

 

کہ جب سے فلسطینی صدر محمود عباس نے صدارت کا منصب سنبھالا ہے، انہوں نے آئین اور قانون کو اپنا نعرہ بنا رکھا ہے لیکن عملی صورت حال یہ ہے کہ فلسطین میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے۔ کبھی کبھی یہلا قانونیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
ابو شمالہ میڈیا میں محمود عباس کی جانب سے جاری ایک بیان پر اپنا رد عمل دے رہے تھے، جس میں صدر عباس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ محمود عباس نے فتح کے برطرف کردہ لیڈر محمد دحلان کو حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمود عباس اپنے ذاتی مفادات مخصوص ٹولے کی آراء کو سامنے رکھتے ہوئے مجلس قانون ساز کو بھی بائی پاس کر رہے ہیں۔ ان کے تمام اقدامات نہ صرف مجلس قانون ساز کےاصولوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ بجائے خود قانون ساز کونسل کی آزادی پر حملہ ہے۔آئین اور قانون جس لیڈر یا شہری کو تحفظ فراہم کرتا ہے محمود عباس اپنی انا کی خاطر اس کوحاصل آئینی تحفظ ان سے سلب کر لیتے ہیں۔ ماجد ابو شمالہ کا اشارہ فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کی جانب تھا، جنہیں محمود عباس کے ساتھ کشمکش کی وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور وہ ان دنوں مختلف عرب ملکوں میں جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ابوشمالہ کا کہنا تھا کہ محمد دحلان بھی مجلس قانون ساز کے رکن ہیں، انہیں آئینی تحفظ حاصل ہے۔ خود دحلان اس بات کی تردید کر چکے ہیں وہ مجلس قانون سازسے حاصل تحفظ سے دستبردار ہو کر عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ کیونکہ ایک فلسطینی شہری کی حیثیت سے انہیں اپنے اس حق کے استعمال کا پورا جواز حاصل ہے۔ صدر سمیت کوئی دوسری مجاز اتھارٹی ان سے یہ حق سلب نہیں کر سکتی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.