ٹی وی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں زکریا الاغا کو ان کے گردوں کی بیماری کے باعث اسرائیل کے وسطی علاقے "بیت تکفا” کے” بیلنسون” اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسپتال کی صہیونی انتظامیہ کو صدر محمود عباس کے دورے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس نے ان کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ تاہم اسپتال نے اس خبر سے متعلق کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
خیال رہے کہ زکریا الاغا کو حال ہی میں گردوں میں تکلیف کے بعد غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں اسرائیل کے بیت تکفا اسپتال ریفر کردیا گیا۔ زکریا الاغا تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور تنظیم آزادی فلسطین کی سینٹرل کمیٹی کے سنہ 1994ء کے بعد سے مسلسل رکن چلے آ رہے ہیں.
