• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فتحاوی خاتون رہ نما امن و امان میں عباس ملیشیا کی ناکامی پر برس پڑیں

جمعہ 05-12-2014
in فلسطین
0
plf femaleleader
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ کی ایک سرکردہ خاتون رہ نما اور رکن پارلیمنٹ نجاۃ ابوبکر نے فلسطینی اتھارٹی کی بدعنوانیوں اور عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی شہروں میں امن وامان کی بحالی میں ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں نجات ابو بکر کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے بدترین اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار صرف کرپشن اور بدعنوانی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نے میں ایک گرفتار سیاسی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کی اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ فلسطینی سیکیورٹی ادارے کس قدر غیراخلاقی طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔  نجات کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں کھلے عام منشیات کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا ہے لیکن عباس ملیشیا کے اہلکار اسے روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے صدر محمودعباس سے مطالبہ کیا کہ وہ سیکیورٹی اداروں کی خراب کار کردگی کا سختی سے نوٹس لیں اور بدعنوانی، لوٹ کھسوٹ اور معاشرے میں برائیوں کو پھیلانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آیا رام اللہ سے نابلس تک سفر کے دوران 35 یہودی کالونیوں کے قریب سے گذرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریوں کا ذرا بھی احساس نہیں ہوتا؟۔
نجات ابو بکر نے عبوری وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی کاکردگی پر بھی عدم اطیمنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بدعنوانی کی تحقیقات اور سیکیورٹی اداروں کا قبلہ درست کرنے کے لیے عبوری حکومت سے ہٹ کر ایک ہنگامی تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں اور اتھارٹی کے اندر موجود کرپشن کی روک تھام کے لیے ہنگامی احتساب کمیشن ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.