فلسطین کے مغربی حصے غزہ کی پٹی پر اسرائیل نے دو طرفہ حملہ کیا ہے۔ مغربی ساحل پر اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے غزہ کے شمال مغرب کی جانب فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کر دی۔
ادھر مشرقی سرحد پر کھڑے صہیونی اہلکاروں نے سرحد پار کرکے فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق مغربی ساحل پر کی گئی اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے کوئی فلسطینی زخمی نہیں ہوا۔ دوسری جانب اتوار کی صبح غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے حجر الدیک کی سرحد پر اسرائیلی فوج نے غارت گری کی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی درجن بھر گاڑیاں اور بلڈوزرز نے فلسطینی اراضی کو روندا اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین