مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ غزہ کے محصور عوام کا مفاد جنگ بندی کو عمل شکل دینے، خون خرابہ روکنے، محاصرہ اٹھانے اور عوام پر عائد کردہ پابندیاں مکمل طور غیر مشروط طور پر ختم کرنے میں ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے’شہاب‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الشیخ صبری نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام پر عائد کردہ پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کسی ایک گروپ کی وجہ سے غزہ کے عوام اور پوری فلسطینی قوم کو سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی پر پابندیاں قومی مفاہمت کی پالیسی کے متضاد ہیں۔ جو مصالحت چاہتے ہیں وہ غزہ کے عوام پر عائد کردہ پابندیاں فوری اٹھائیں اور غزہ کے عوام کو آزاد کرائیں۔
خطیب مسجد اقصیٰ کا کہنا تھا کہ دین اسلام ہمیں کسی انسان کو بے قصور ہونے پر اسے سزا دینا نہیں سکھاتا۔ غزہ کے عوام پر پابندیاں المناک اور تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔ ہمیں عوام کے کسی طبقے کو ظلم،خطرات اور پابندیوں میں متبلا نہیں کرنا چاہیے۔
الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی جماعتیں بات چیت کے لیے ایک دوسرے کے قریب اور باہمی اعتماد اور اعتبار حاصل کرسکتی ہیں۔ تمام فلسطینیوں کو مل جل کر قوم کے مسائل کے حل کی کوششیں کرنی چائیں۔