• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا ڈرون حملہ، دو فلسطینی شہید، متعدد زخمی

جمعرات 20-09-2012
in فلسطین
0
plf air strike rafah
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج کے ایک مبینہ ڈرون طیارے نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ حملے میں کئی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے جاسوس طیارے نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔

رفح سے مقامی ذرائع نے ‘‘پی آئی سی’’ کو بتایا کہ رات گئے اسرائیل کے بغیر پائلٹ کے ایک جاسوس طیارے نے ابو طہ پٹرول اسٹیشن کے قریب کھڑی ایک کار کو میزائل سے نشانہ بنایا، کار میں سوار تین افراد میں سے دو موقع پرشہید ہوگئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میزائل حملے میں پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی دیگرعماریں بھی زمین بوس ہوگئی ہیں۔

صہیونی غارت گری میں شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت اشرف ابو صالح اور انیس ابو العینین کے ناموں سے کی گئی ہے۔ بدھ کی شام اسرائیلی فوج کے ایف سولہ طیاروں اور ڈرون طیاروں کی نچلی پروازوں نے شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا تھا۔ صہیونی جنگی جہازوں کی آمد کے بعد شہری گھروں میں دبک کر رہ گئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کے میزائل حملے سے قبل اسرائیلی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹربھی حملے مقام پر فضاء میں چکر لگاتا رہا ہے، جس کے کچھ ہی دیر بعد ایک جاسوس طیارے نے میزائل حملہ کر دیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.