فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے وسط میں قائم الغازی کیمپ کے مشرق میں صہیونی فوج نے مارٹرگنوں سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے دو افراد زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ کے زیرانتظام ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح المغازی کیمپ میں توپخانے سے دو راکٹ داغے جو کیمپ کے آبادی کے درمیان گرے۔ان کے پھٹنے سے متعدد مکانات تباہ اور دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ زخمی ہونےوالے دونوں شہریوں کو دیر البلح کے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دونوں افراد کو درمیانے درجےکے زخم آئے ہیں۔ مارٹرگنوں کے حملے میں متعدد مکانات تباہ اور کئی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔